سیلابی صورتحال۔ ریسٹورینٹ پانی میں ڈوب گیا۔۔ لوگ سکون سے کھانا کھاتے رہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)ساحل کے قریب ریسٹورینٹ پانی میں ڈوب گیا، لہریں آتی رہیں لیکن حیران کن طور پر لوگ خوفزدہ ہونے کے بجائے سکون سے بیٹھے کھانا کھاتے رہے جب کہ ساتھ ساتھ تصویریں اور ویڈیوز بھی بناتے رہے۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق تھائی لینڈ میں سیلابی صورتحال کے باعث ایک غیر معمولی واقعہ پیش آیا جب پانی ریسٹورینٹ میں داخل ہوگیا۔ ریسٹورینٹ کے مالک ٹیٹی پارن نے بتایا کہ وہ موجودہ سیلابی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے کافی ڈر گئے تھے، اسے لگ رہا تھا کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے بعد بچا کچا بزنس بھی اس سیلاب کی وجہ سے ختم ہوجائے گا۔
تاہم ٹیٹی پارن نے اپنے اس ریسٹورینٹ کو بند کرنے کی بجائے اسے کھولے رکھنے کا فیصلہ کیا اور سیلاب کے پانی میں ہی کرسیاں اور میز لگادیں جس کا تجربہ کرنے لوگ آرہے ہیں اور پانی میں قائم اس ریسٹورینٹ کے کھانے سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔
خیال رہے کہ تھائی لینڈ میں حالیہ ہفتوں میں تقریباً 30 شمالی اور وسطی صوبے سیلاب کی زد میں آئے ہیں جس سے بنکاک سے بہنے والے مشہور دریا کی سطح میں اضافہ ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: درآمدی چینی 90 روپے فی کلو عام دکانوں پر دستیاب ہو گی