فوری الیکشن ۔۔ مولانا فضل الرحمان اورشہباز شر یف کا مطالبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو ،کہا کہ مولانا میری عیادت کے لئے تشریف لائے۔ ہماری پی ڈی ایم، کمر توڑ مہنگائی اور بجلی و گیس کی قیمتوں میں اضافے بارے گفتگو ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق شہباز شریف نے کہا ہے کہ آٹے و چینی کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔ ڈینگی سے ہسپتال بھرے ہوئے ہیں، لوگوں کو بیڈ نہیں مل رہے۔ حکومت سوئی ہوئی ہے۔ تمام سیاسی جماعتوں کا مطالبہ ہے ملک میں فی الفور شفاف انتخابات کروائے جائیں اور یہی پی ڈی ایم کا بھی مطالبہ ہے۔ اجتماعی کاوشیں کر کے ہی ملک کے حالات بہتر کئے جا سکیں گے۔
اس مو قع پر مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی خیریت دریافت کرنے آیا ہوں۔ پی ڈی ایم اپنے اہداف کے حصول کے لئے سنجیدہ اور متحرک ہے۔ 16 اکتوبر کو فیصل آباد میں پی ڈی ایم کا تاریخی اجتماع ہو گا ۔31 کو ڈیرہ غازی خان میں اجتماع ہو گا۔ فوری انتخابات ضروری ہیں۔ ملازمین کی برطرفیوں پر ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ہر طبقہ اس وقت مشکل حالات میں ہے۔ ہر غریب آدمی آج اشیائے ضروریہ خریدنے کی پوزیشن میں نہیں رہا۔ فوج کو ہم طاقتور دیکھنا چاہتے ہیں۔ یونٹی آف کمانڈ کے حوالے سے جو خبریں چل رہی ہیں ،مودی اتنا نقصان نہیں پہنچا سکتا تھا جتنا عمران خان نے فوج کو پہنچایا ہے ۔مہنگائی کیخلاف ہم ہر حربہ استعمال کرتے ہوئے اس حکومت کیخلاف کام کرنا ہو گا ۔
یہ بھی پڑھیں:شاہ رخ کی اپنے بیٹے آریان خان سےگلے ملنے کی ویڈیو ۔۔ حقا ئق سامنے آگئے