بھارت کی سب سے بڑی اشتہاری کمپنی کا آرین کی ضمانت منسوخی کے بعد شا ہ رخ کو بڑا جھٹکا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹر نگ ڈیسک)بھارت کی سب سے بڑی ایڈٹیک اسٹارٹ اپ کمپنی (Byju's) نے کروز پارٹی ڈرگس کیس کے ملزم آرین خان کی گرفتاری کے بعد شاہ رخ خان کے تمام اشتہارات کو روک دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کروز پارٹی ڈرگس کیس کے ملزم آرین خان کے والد بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ شاہ رخ خان سال 2017 سے بائیجوس (Byju's) کے برانڈ ایمبیسڈر ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایڈوانس بکنگ کے باوجود بھی کمپنی نے ان کے سبھی اشتہارات کو بند کر دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کنگ خان کی سپانسر شپ ڈیلز میں بائیجوس (Byju's) سب سے بڑا برانڈ تھا۔ اس کے علاوہ شاہ رخ خان کے پاس ہنڈائی ، ریلائنس جیو ، ایل جی ، دبئی ٹورزم جیسی کمپنیوں کے اشتہارات ہیں۔ رپورٹس کے مطابق بائیجوس (Byju's) برانڈ اینڈروس کرنے کیلئے کنگ خان کو سالانہ 3-4 کروڑ روپے ملتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:شاہ رخ کی اپنے بیٹے آریان خان سےگلے ملنے کی ویڈیو ۔۔ حقا ئق سامنے آگئے