شہباز شریف پارٹی ناانصافیوں کا غصہ غیرآئینی مطالبات کرکے نہ نکالیں: فوادچودھری

Oct 09, 2021 | 18:30:PM

(24 نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فوادچودھری نے شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ شہباز شریف پارٹی کے اندر ہونے والی نا انصافیوں کا غصہ غیر آئینی اور غیر جمہوری مطالبات کرکے نہ نکالیں۔ شہباز شریف پہلے طے کر لیں کہ وہ پارٹی کے "اندر" ہیں یا بڑے میاں نے اپنوں کے ذریعے "باہر" کر دیا ہے۔ 
فوادچودھری کاکہناتھا کہ پی ایم ایل این کی سیاست کو بڑے میاں صاحب اور ان کی صاحبزادی نے دفن کر دیا ہے۔پاکستان میں کرپشن کا سورج طلوع کرنے والے لندن میں غروب ہو چکے ہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ یہ پاکستان کی عوام کو بیوقوف نہیں بنا سکتے۔ اگر یہ اقتدار میں ہوں تو حکومت آئینی مدت پوری کرے،عوام اگر اقتدار عمران خان کو دیں تو ان سے برداشت نہیں۔انہوں نے کہاکہ جنہیں سرکاری وسائل اور پروٹوکول استعمال کرنے کی دہائیوں پر محیط لت لگی ہو وہ اقتدار و اختیار کے بغیر ایسے ہی تڑپتے ہے جیسے مچھلی پانی کے بغیر۔

یہ بھی پڑھیں:زبردستی کی شادی ۔۔یاسرہ رضوی کی نئی ویڈیو سامنے آگئی
فوادچودھری نے کہاکہ اگر ملک میں آج مہنگائی ہے تو اس کی وجہ آپ کی اربوں کھربوں کی کرپشن اور غیر ملکی قرضے ہیں جو آپ ذاتی مفاد کیلئے لیتے رہے۔ ان کاکہناتھا کہ مولانا اپنی سیاسی انا کی تسکین کیلئے جمہوری نظام سے نہ کھیلیں۔ انہیں سابقہ دور میں قومی اسمبلی میں کی گئی اپنی تقاریر کیوں نہیں یاد آرہیں؟اپنی ایک پلیٹ حلوے کیلئے پوری دیگ کیوں الٹانا چاہتے ہیں۔؟۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ نواز شریف اپنے بھائی اور مریم نواز اپنے چچا شہباز شریف کے ساتھ وہی سلوک کر رہے ہیں جو زرداری اور بلاول نے مل کرمولانا فضل الرحمان سے کیا ہے۔مولانا کو اپنی یہ عزت افزائی کبھی نہیں بھولنی چاہئے۔ مولانا صاحب اور شہباز شریف مل کر انجمن متاثرین بنالیں۔

یہ بھی پڑھیں:اداکارہ میرا کی گلوکاری کے شعبے میں دھواں دار انٹری۔۔۔ویڈیو وائرل

مزیدخبریں