(مانیٹر نگ ڈیسک) لکھنو سے ممبئی جانیوالی ٹرین میں لڑکی کی اجتماعی آبروریزی کا انکشاف، پولیس کا 4 ملزم گرفتار کرنے کا دعویٰ۔
تفصیلا ت کے مطابق بھارتی میڈیا رپو رٹس میں کہا جا رہا ہے کہ ٹرین میں پہلے لڑکی کا سامان لوٹنے کی کوشش کی گئی، پھر ان لٹیروں نے اس کے ساتھ اجتماعی آبروریزی کی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اگت پوری سٹیشن سے تقریباً 8 لوگ ایک سلیپر کوچ میں سوار ہوئے۔ کہا جا رہا ہے کہ ان سب نے سب سے پہلے 15 سے 20 مسافروں سے لوٹ مار کی، اس کے بعد ٹرین میں سفر کر نیوالی ایک 20 سال کی لڑکی کے ساتھ اجتماعی آبروریزی کی۔پولیس حکا م کا کہنا ہے کہ باقی ملزموں کی تلاش کیلئے چھاپے جاری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:شاہ رخ کی اپنے بیٹے آریان خان سےگلے ملنے کی ویڈیو ۔۔ حقا ئق سامنے آگئے