عمر شریف کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔۔وزیر اعلیٰ سندھ کی مرحوم کے اہلخانہ سے تعزیت

Oct 09, 2021 | 19:31:PM

(24نیوز)وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ عمر شریف کی رہائش گاہ پہنچے، جہاں انہوں نے مرحوم اداکار کے اہل خانہ سے تعزیت کی، ان کے ہمراہ ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب بھی موجود تھے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ عمر شریف کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، عمر شریف سے بہت پیاری یادیں وابستہ ہیں۔ عمر شریف جیسے لوگ روز پیدا نہیں ہوتے، اللّٰہ تعالیٰ ان کے اہل خانہ اور ان کے مداحوں کو صبر دے۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ عمر شریف کے اہل خانہ سے اسپتال کی بات بھی ہوئی، اُن کے لوگوں کی خدمت کے وژن کو آگے بڑھائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:معروف گلوکار فاخرکے گھر صف ماتم بچھ گئی

مزیدخبریں