این اے 75۔۔لاپتہ پریزائیڈنگ افسروں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)این اے 75 ڈسکہ میں لاپتہ پریزائیڈنگ افسروں کے خلاف انکوائری رپورٹ پر الیکشن کمیشن نے جوڈیشل کارروائی کا فیصلہ کیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق جوائنٹ الیکشن کمشنر پنجاب کی انکوائری پر کھلی عدالت میں سماعت ہوگی، اور الیکشن کمیشن کی جانب سے ذمہ داران کو باضابطہ نوٹس جاری کیے جائیں گے۔
یاد رہے کہ الیکشن کمیشن کے رواں ہفتے ہونے والے اجلاس میں اس رپورٹ کا جائزہ لیا گیا تھا، الیکشن کمیشن نے ڈسکہ میں نتائج روک کر دوبارہ پولنگ کا حکم دیا تھا۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی رپورٹ ميں انکشاف کیا گیا تھا کہ این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی اليکشن ميں 20 لاپتا پریزائيڈنگ افسران مشکوک جگہ پر ایک ساتھ پائے گئے تھے، وہ اگلی صبح ایک ساتھ نمودار ہوئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:زنجیروں میں جکڑا نوجوان بازیاب ، کیوں باندھا گیا تھا ،اہم خبر سامنے آگئی