مولانافضل الرحمن جمہوریت کو چوروں سے آزادکرانا چاہتے ہیں: حافظ حمد اللہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری کے بیان پر پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمداللہ نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ مولانافضل الرحمن اناکی تسکین کےلئے جمہوریت سے نہیں کھیلتے بلکہ جمہوریت کو چوروں کے ہاتھوں سے آزادکرانا چاہتے ہیں۔
حافظ حمد اللہ نے کہاکہ چینی آٹا ،پٹرول، دوائی اورایل این جی چور عمران خان کے کابینہ میں نہیں ہیں،فواد چودھری قوم کو بتادیں کہ عمران خان توشہ خانہ تحائف اور فارن فنڈنگ کیس میں تلاشی کیوں نہیں دیتے اورکب دیں گے، قوم کو یہ بھی بتائیں کہ عمران خان نے نیب ترمیمی آرڈیننس کے ذریعے ان چوروں کواحتساب سے کیوں استثنادیا۔
یہ بھی پڑھیں:معروف گلوکار فاخرکے گھر صف ماتم بچھ گئی
ترجمان پی ڈی ایم نے کہاکہ مولانافضل الرحمن کوحلوے کا طعنہ دینے والے فوادچودھری آپ اور آپ کے ساتھیوں کو بنی گالہ کی لسی اور بلیک شہدبوتل مبارک ہو،آج جمہوریت آئین قانون اورجمہوری ادارے عمران خان اوران کے سہولت کاروں کے ہاتھوں یرغمال ہے۔
انہوں نے کہاکہ پوری قوم کو مہنگائی بےروزگاری کی سونامی میں ڈبودیا، پی ڈی ایم ملک اور قوم کو،عمران خان کی صورت میں مسلط شدہ عذاب سے نجات دلائیگی۔
یہ بھی پڑھیں: زنجیروں میں جکڑا نوجوان بازیاب ، کیوں باندھا گیا تھا ،اہم خبر سامنے آگئی