بجلی ختم ، سارا ملک اندھیرے میں ڈوب گیا

Oct 09, 2021 | 20:26:PM

 (مانیٹرنگ ڈیسک)  لبنان میں تیل کی کمی کے باعث پاورپلانٹس بند ہوگئے جس کی وجہ سے پورا ملک اندھیرے میں ڈ وب گیا ۔

تفصیلات کے مطابق لبنان میں تیل کے بحران کی وجہ سے بجلی کا بحران بھی شدید ہوگیا۔ملک بھر میں بجلی ناپید ہوگئی ہے ۔ یہ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ  بجلی کا یہ بریک ڈاؤن کئی روز تک جاری رہ سکتا ہے۔ برطانوی اخبار کے مطابق حالیہ مہینوں میں یہ پہلی بار نہیں کہ تیل کی قلت کے باعث الظہرانی اور دیر عمار پاور پلانٹس بند ہوئے ہیں۔دونوں پاور پلانٹس بند ہونے کے باعث نیشنل گرڈ بیٹھ گیا۔  

بجلی پیدا کرنے والی فرم کے حکام کا کہنا ہے کہ وہ نیشنل گریڈ کو مینوئلی بحال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کیونکہ نیشنل گرڈ کا مرکزی نظام بیروت بندرگاہ کے دھماکے میں تباہ ہوگیا تھا۔

خبر ایجنسی روئٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے لبنانی حکومت کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ آج دوپہر کے وقت پاور نیٹ ورک نے مکمل طور پر کام کرنا بند کردیا تھا، اس کی بحالی اگلے سوموار سے پہلے ممکن نہیں ہے۔سنہ 2019 میں لبنان سخت ترین مالیاتی بحران کا شکار ہوا تھا جس کے بعد سے اسے طرح طرح کے مسائل کا سامنا ہے۔ ملک میں نہ صرف ایندھن کی کمی ہے بلکہ ادویات اور پانی بھی معاشی بحران کے باعث ناپید ہوتے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:زنجیروں میں جکڑا نوجوان بازیاب ، کیوں باندھا گیا تھا ،اہم خبر سامنے آگئی

مزیدخبریں