(مانیٹر نگ ڈیسک)کورنگی بنگالی کیمپ میں دس سالہ بچی سے زیادتی کے واقعے میں پڑوسی ملوث نکلا۔ملزم نے سنسنی خیز انکشافا ت کر دیئے۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ کراچی کے علاقے کورنگی میں پڑوسی نے دس سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ایس ایس پی کورنگی کے مطابق واقعے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزم بنگالی ہے اور اسی عمارت میں کرائے پر رہائش پذیر تھا ۔دونوں کا میڈیکل کرایا گیا اور رپورٹ کا انتظار ہے۔ ملزم نے دوران تفتیش زیادتی کا اعتراف کرلیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اداکارہ روینہ ٹنڈن کا رات کے وقت سڑک پر زبر دست ڈانس ۔۔ویڈیو وا ئرل