نئے بلدیاتی نظام سے متعلق مزید نکات اور تجاویز سامنے آگئیں

Oct 09, 2021 | 22:05:PM

(24 نیوز)نئے بلدیاتی نظام سے متعلق مزید نکات اور تجاویز سامنے آگئیں،پنجاب کے نئے بلدیاتی نظام میں 6 ادارے میئر کے تحت رہیں گے،6 اداروں سے متعلق اختیارات میٹروپولیٹن کارپوریشن کے پاس ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق نئے نظام کے تحت 35 ڈسٹرکٹ کونسلز کا قیام عمل میں لایا جائے گا، ہر ضلع میں ڈسٹرکٹ لوکل گورنمنٹ اتھارٹی بھی قائم کی جائے گی،چیئرمین ضلع کونسل ڈسٹرکٹ لوکل گورنمنٹ اتھارٹی کا چیئرپرسن ہوگا۔
ذرائع کے مطابق نئے بلدیاتی نظام میں وزیراعلیٰ کے پاس8 نکاتی اختیارات ہونگے ، ایک کروڑ آبادی سے زائد والے شہر میں بلدیاتی نمائندوں کی تعداد71 ہو گی، 50 لاکھ سے ایک کروڑ کے درمیان آبادی والے شہر میں 64 بلدیاتی نمائندے ہونگے۔ذرائع کے مطابق ایک میئر، 2 اقلیتی نشستیں،10 خواتین، 8 ورکرز کی نشستیں ہوں گی،2 بزرگ،3 نوجوان اور 45 جنرل کونسلر کی نشستیں ہونگی ۔

یہ بھی پڑھیں: اداکا رہ سارہ کے شوہر نے نو مولود بیٹی کی پہلی جھلک کی ویڈیو اور تصاویر شیئر کر دیں

مزیدخبریں