(24نیوز)حکومت ضرورت کے مطابق ایل این جی خریدنے میں ناکام ہوگئی جس کی وجہ سے ملک بھر میں گیس بحران کا شدیدخدشہ پیدا ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق حکومت مطلوبہ مقدار میں ایل این جی کا سودا کرنے میں ناکام ہوگئی جس کی وجہ سے موسم سرما میں گیس کا شارٹ فال ایک ارب 20 کروڑ کیوبک فٹ تک پہنچنے کا امکان ہے ۔وزارت پٹرولیم کے ذرائع مطابق موسم سرما میں گیس کی طلب 6 ارب کیوبک فٹ تک ہوگی جبکہ سسٹم میں گیس کی مجموعی پیداوار 3 ارب 34 کروڑ کیوبک فٹ یومیہ ہے ۔پٹرولیم ڈویژن ذرائع کے مطابق حکومت ایک ارب کیوبک فٹ یومیہ ایل این جی درآمد کرتی ہے۔حکومت نے آئندہ دوماہ کے لیے ایل این جی کی مطلوبہ مقدار کا ٹینڈر نہیں کیا۔ذرائع کے مطابق وزارت پیٹرولیم نے موسم سرما کےلیے گیس لوڈ مینجمنٹ پلان ترتیب دینا شروع کردیا۔
یہ بھی پڑھیں:کورونا کے بعد ایک اور وبا پھوٹ پڑی۔۔۔