خاتون نے دورا ن پروازہی بچے کو جنم دے دیا

Oct 09, 2021 | 23:37:PM

(مانیٹرنگ ڈیسک)  لندن سے بھارت جانے والی پرواز میں سوار  ایک خاتون نے بچے کو جنم دے دیا۔

غیر ملکی میڈیا کی ایک رپو رٹ کے مطابق خاتون  ماریا فلپ بھارتی  شہر کوچی جا رہی تھی۔ اس کے ہاں بچے کی پیدائش میں ابھی دو ماہ باقی تھے مگر بوجوہ دوران سفر اس کو درد لاحق ہو گیا اور پرواز میں سوار ڈاکٹروں کی مدد سے اس کے ہاں دوران سفر ہی بچے کی پیدائش ہو گئی۔

رپورٹ کے مطابق ماریا فلپ ایئرانڈیا کی پرواز پر سوار تھی۔ ایئرانڈیا کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ خاتون کے ہاں دوران سفر 7ماہ کے بچے کی پیدائش ایک انوکھا واقعہ ہے۔ خاتون کو تکلیف میں مبتلا دیکھ کر ایئر لائن کے عملے نے اعلان کیا کہ اگر یہاں کوئی ڈاکٹر ہے تو وہ خاتون کی مدد کے لیے آگے آئے۔ اس پر کئی ڈاکٹر سامنے آئے اور انہوں نے خاتون کے ہاں زچگی کا عمل کرایا۔ زچہ و بچہ دونوں کی صحت بہتر بیا ن کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کروز شپ پر آریان کی دوست منشیات کیسے لیکر گئی؟ ۔۔ نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے ویڈیو جا ری کر دی

مزیدخبریں