میری زندگی کے قیمتی سال ضائع کرنے کا جواب کون دےگا؟ نواز شریف
Stay tuned with 24 News HD Android App
لندن(24نیوز )سابق وزیراعظم اور قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف کا کہنا ہے کہ ان سے انتقام لینے کے لیے پاکستان کا بھٹہ بٹھادیا گیا۔ عمران خان کے دور میں ہر چیز مہنگی ہوئی، میرے دور میں عوام خوش اور مطمئن تھے۔
قائدمسلم لیگ ن نوازشریف نے مریم نوازکےہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا فیصلہ الیکشن سے پہلے سنانے کی جلدی تھی، میں نےاورمریم نے سزا کےباوجودوطن واپسی کا فیصلہ کیا، مریم نوازسرخرو ہو کرپاکستان سے آئی ہے، میری قیمتی زندگی کے5سال ضائع کیے گئے، میری زندگی کے قیمتی سال ضائع کرنے کا جواب کو ن دےگا، مریم کی گرفتاری پر اس کی بیٹی رونےلگی۔میری آنکھوں کے سامنے مریم نواز کوگرفتار کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ مجھےاذیت پہنچانے کےلیےمریم نوازکومیرےسامنےگرفتارکیاگیا،عمران خان کو بتانا چاہتا ہوں تمہارے دور میں وہ کام ہوا جو کبھی نہیں ہوا۔
پاکستان کی غیرت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا
میاں نوازشریف نے کہا کہ "عمران خان کے دور میں ہر چیز مہنگی ہوئی، میرے دور میں عوام خوش اور مطمئن تھے۔" انہوں نے کہا کہ پاکستان کی اپنی غیرت ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ طشتری میں رکھ کر 5 ارب ڈالر پیش کئے جارہے تھے مگر ہم نے انکار کردیا۔ نوازشریف نے کہا کہ اللہ تعالی کا بڑا شکر ہے کہ آج مریم میرے ساتھ بیٹھی ہیں، ایک بہادر بیٹی کی طرح انہوں نے باپ کا ساتھ دیا، مجھے مریم پر فخر ہے۔
والدہ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میری والدہ مجھ سے خصوصی پیار کرتی تھیں، پنڈی جیل میں ہفتے میں ایک مرتبہ آکر ملتیں تو کہتیں میں نے تمہارے بغیر واپس نہیں جانا لیکن ان کو تسلی دیتا کہ ایسا نہیں ہو سکتا تو کہتیں پھر مجھے بھی ادھر ہی رکھ لو۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کو ہمیشہ گلہ رہا کہ امی جان مجھ سے زیادہ پیار کرتی ہیں، جب والدہ نے جان دی تو میرے ہاتھوں میں تھیں، میں سرہانے بیٹھا ہوا تھا۔
ضرور پڑھیں : نواز شریف اور مریم نواز آج اہم پریس کانفرنس کرینگے