ریاست مدینہ میں لاقانونیت اورتوشہ خانہ لوٹنے کا تصور نہیں تھا :وزیر اعظم

Oct 09, 2022 | 15:48:PM

Read more!

لاہور (24 نیوز)وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ریاست مدینہ میں لاقانونیت اورتوشہ خانہ لوٹنے کا تصور نہیں تھا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے  سیرت النبیﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے  کہا ہے کہ  آپﷺ کو انسانیت کی بھلائی اور فلاح کے لیےبھیجا گیا،آج کا دن برکتوں اورسعادتوں والا ہے،آپﷺ نورسحر بن کر طلوع ہوئے،آپ حضورﷺ صادق اورامین تھے۔


وزیر اعظم نے کہا کہ 3کروڑ30لاکھ لوگ سیلاب کےباعث بے بسی کی تصویر بنے ہیں،لوگ آج بھی سیلاب متاثرین سے ایثار کےبجائےسیاست کررہے ہیں،ریاست مدینہ میں لاقانونیت اورتوشہ خانہ لوٹنے کا تصور نہیں تھا۔وزیراعظم شہباز شریف،گورنرپنجاب بلیغ الرحمان اور حمزہ شہباز بھی سیرت النبی ﷺ کانفرنس میں شریک ہیں۔مزید اس ویڈیو میں دیکھیے 

مزیدخبریں