اسلام آباد : سینٹورس مال میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا، عمارت سیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) اسلام آباد کے سینٹورس مال میں آگ لگ گئی ،آگ سینٹورس مال کے تیسرے فلور پر دھواں کے بادل چھا گئے۔
سینٹورس کے فوڈ کورٹ میں لگی آگ مونال ریسٹورنٹ کے کچن تک پھیل گئی،سینرل کی عمارت سے اٹھتا دھواں دور دور تک پھیل گیا،
تاحال آگ کی لپیٹ میں آکر کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے اطلاعات موصول نہیں ہوئی،آگ کی اطلاع موصول ہوتے ہی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں جائے حادثہ پر پہنچیں۔
آگ کی شدت سے عمارت کے شیشے اور دیگر اشیا گرم ہوکر گرنے لگی ہیں ،آئی جی اسلام آباد سمیت سینئر پولیس اور انتظامیہ کے افسروں اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر موجود ہیں،ٹریفک کے لئے متبادل پلان جاری کردیا گیا ہے۔
چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن عثمان کا کہنا تھا کہ سینٹورس مال میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا،سینٹورس مال پر لگی آگ کو دو گھنٹے کے آپریشن کے بعد کنٹرول کیا گیا،آگ پر قابو پانے میں فائر بریگیڈ، نیوی، ائیر فورس، ریسکیو 1122 نے حصہ لیا۔
ضلعی انتظامیہ نے سینٹورس مال کو باقاعدہ سیل کر دیا ،ڈپٹی کمشنر نے مال کو سیل کرنے کا نوٹیفیکشن جاری کیا،مال کو سول ڈیفنس رول 1951 کے تحت سیل کیا گیا ،ڈپٹی کمشنر نے آگ کے بعد عمارت کی حالت کا جائزہ لینے کیلئے سی ڈی اے کو درخواست کر دی ،سی ڈی اے خصوصی کمیٹی تشکیل دیکر عمارت کے ڈھانچے کا جایزہ لے ،عمارت مزید استعمال کی جا سکتی ہے یا نہیں رپورٹ پیش کی جائے۔
اسلام آباد کیپٹل پولیس کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات کی تحقیقات تک عمارت سیل رہے گی،کسی کو بھی شاپنگ مال میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہو گی، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہے کہ آگ کی تحقیقات تک مال میں کاروباری سرگرمیوں کی اجازت نہیں ہو گی ۔
دوسری جانب سینٹورس مال میں لگنے والی آگ کا مقدمہ تھانہ مارگلہ میں ایچ او متین چودھری کی مدعیت میں دفعہ 436 کے تحت درج کرلیا گیا، جس میں بتایا گیا ہے کہ نامعلوم افراد نے شاپنگ مال کو نامعلوم وجوہات پر آگ لگائی۔ ٹاور اے شدید آگ کی لپیٹ میں تھا،ریسکیو ادارے آگ بجھانے میں مصروف تھے۔