سینٹورس مال  آتشزدگی،شہباز شریف کا نوٹس،  رانا ثناءاللہ نے بھی ایکشن لے لیا

Oct 09, 2022 | 19:00:PM
سینٹورس مال,  آتشزدگی،شہباز شریف , نوٹس،  رانا ثناءاللہ,ایکشن , فائربریگیڈ
کیپشن: وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیراعظم شہباز شریف کا اسلام آباد کےسینٹورس مال میں آتشزدگی کا نوٹس،وزیراعظم کی وفاقی دارالحکومت کے متعلقہ اداروں اور حکام کو فوری کارروائی کی ہدایت جاری۔

وزیراعظم  کا کہنا تھا کہ بہت افسوس ہے کہ اس معروف کاروباری مرکز میں یہ واقعہ ہوا ہے،دعا ہے کہ کوئی جانی نقصان نہ ہوا ہو، متاثرین کے مالی نقصانات پر افسوس اور ہمدردی ہے۔ 

دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے اسلام آباد کے نجی مال میں لگنے والی آگ کا نوٹس لے لیا۔

اسلام آباد انتظامیہ اور فائربریگیڈ کے عملے کو آگ پر قابو پانے کےلئے تمام وسائل استعمال کرنے کی ہدایت، آگ بجھانے کےلئے متعلقہ محکموں سے ہیلی کاپٹر کی سہولت سے بھی استفادہ کی جائے، مال میں پھنسے تمام افراد کو بحفاظت نکالا جائے۔

وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کی ہدایت مال میں آگ لگنے کو وجوہات کا جائزہ لیکر ذمہ داران کا تعین کیا جائے، آگ لگنے کی مفصل رپورٹ وزارت داخلہ جمع کرائی جائے۔