(24نیوز)وزیراعظم شہباز شریف کا اسلام آباد کےسینٹورس مال میں آتشزدگی کا نوٹس،وزیراعظم کی وفاقی دارالحکومت کے متعلقہ اداروں اور حکام کو فوری کارروائی کی ہدایت جاری۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بہت افسوس ہے کہ اس معروف کاروباری مرکز میں یہ واقعہ ہوا ہے،دعا ہے کہ کوئی جانی نقصان نہ ہوا ہو، متاثرین کے مالی نقصانات پر افسوس اور ہمدردی ہے۔
دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے اسلام آباد کے نجی مال میں لگنے والی آگ کا نوٹس لے لیا۔
اسلام آباد انتظامیہ اور فائربریگیڈ کے عملے کو آگ پر قابو پانے کےلئے تمام وسائل استعمال کرنے کی ہدایت، آگ بجھانے کےلئے متعلقہ محکموں سے ہیلی کاپٹر کی سہولت سے بھی استفادہ کی جائے، مال میں پھنسے تمام افراد کو بحفاظت نکالا جائے۔
وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کی ہدایت مال میں آگ لگنے کو وجوہات کا جائزہ لیکر ذمہ داران کا تعین کیا جائے، آگ لگنے کی مفصل رپورٹ وزارت داخلہ جمع کرائی جائے۔