شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2دہشتگرد ہلاک

Oct 09, 2022 | 19:20:PM

(24نیوز)سکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن،سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ،فائرنگ کے تبادلے میں 2دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔ 

 پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)  کے مطابق  مارے جانے والے دہشتگردوں سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کر لیا گیا،دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے خلاف کارروائی میں ملوث تھے،دہشت گرد معلوم شہریوں کو قتل کرنے میں بھی مطلوب تھے۔

مزیدخبریں