نائجیریا میں کشتی الٹ گئی، 10 افراد ہلاک، 60 لاپتہ

Oct 09, 2022 | 19:59:PM
نائجیریا میں کشتی الٹ گئی، 10 افراد ہلاک، 60 لاپتہ
کیپشن: نائجیریا میں کشتی الٹ گئی(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)نائجیریا میں مسافر کشتی الٹنے سے 10 افراد ہلاک اور 60 لاپتہ ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کشتی الٹنے کا واقعہ نائیجیریا کی جنوب مشرقی ریاست انامبرا میں پیش آیا، کشتی 85 مسافروں کو لے کر جا رہی تھی کہ سیلابی ریلے کی زد میں آگئی،سرکاری حکام کے مطابق حادثہ کشتی کا انجن خراب ہو نے کے باعث پیش آیا۔

دوسری جانب ریسکیو ذرائع کے مطابق کشتی میں سوار 15 افراد کو بچا لیا گیا ہے تاہم دیگر لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔