حکومت پاکستان نے پاک جرمنی مشترکہ پریس اسٹیک آؤٹ پر بھارتی وزارت خارجہ کے ریمارکس کو مسترد کردیا

Oct 09, 2022 | 20:17:PM
پاکستان, جرمنی,پریس اسٹیک آؤٹ , بھارتی وزارت خارجہ , ریمارکس
کیپشن: ترجمان دفتر خارجہ (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو کے سرکاری دورے کے دوران پاکستان اور جرمنی کے وزرائے خارجہ کے حالیہ مشترکہ پریس اسٹیک آؤٹ پرپاکستان نے بھارتی وزارت خارجہ کے ریمارکس کو مسترد کردیا۔
 ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاک جرمن وزرائے خارجہ نے جموں کے پرامن اور منصفانہ حل پر زور دیا تھا،پاک جرمن وزرائے خارجہ نے تنازعہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی جانب سے تیز تر کوششوں کی ضرورت پر زور دیا تھا  

 وزرائے خارجہ کے اظہار خیال نے تنازعہ کشمیر پر بین الاقوامی برادری میں بڑھتی ہوئی عجلت اور تشویش کو واضح کیا تھا،پاکس جرمن وزرائے خارجہ کے بیانیہ پر بھارتی ریمارکس نے اس کی مایوسی کو بے نقاب کیا ہے

 بھارت جموں و کشمیر پر اپنے غیر قانونی قبضے کے معاملے پر خود کو تیزی سے الگ تھلگ پا رہا ہے،مقبوضہ علاقے میں اس کی بے رحم قابض قوت کے ذریعے انسانی حقوق کی قابل مذمت خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں۔
 
جب بھی جموں و کشمیر میں بھارتی غیر قانونی قبضے  اور جانچ پڑتال کا مطالبہ ہوتا ہے ایسے بے چینی ہوتی ہے، سرحد پار سے دہشت گردی کی بوگی لہرانے کی ہندوستان کی چال سب کو معلوم ہے،بھارت کو یہ سمجھنا چاہیے کہ کسی بھی قسم کی الجھن کشمیر مسلہ کو اجاگر ہونے سے نہیں روک سکتی ہے ۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ  دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کامیابیوں اور شراکت کا عالمی سطح پر اعتراف کیا جاتا ہے، بھارت ایف اے ٹی ایف کی سیاست کر رہا ہے، پاکستان کو نشانہ بنانے کے لیے بھارت ایف اے ٹی ایف کی اپنی رکنیت کا غلط استعمال کرنے کی کوشش کر رہا ہے،ایف اے ٹی ایف کو بھارت کے غیر ذمہ دارانہ بیان کا نوٹس لینے کی ضرورت ہے،بھارت کو چاہئے کہ وہ بین الاقوامی برادری کے جائز خدشات کو دور کرے ، بھارت اپنے طرز عمل کو درست کرے۔ 

پاکستان کشمیر معاملہ پر عالمی برادری بالخصوص انسانی حقوق اور انسانی حقوق کی تنظیموں پر زور دیتا ہے،عالمی برادری جموں و کشمیر میں بھارت کی وحشیانہ ریاستی دہشت گردی کی مذمت کریں ،عالمی برادری اس بات کو یقینی بنائیں کہ کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دیا جائے، کشمیریوں کو ان کا حق اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق دیا جائے،وزرائے خارجہ کے بیانات کے بارے میں مضحکہ خیز ریمارکس کرنے کے بجائے، ہندوستان کو بہتر ہوگا کہ وہ خود کا جائزہ لے۔