یمنیٰ زیدی کا فلسطین کے حق میں بیان،ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) معروف پاکستانی اداکارہ یمنیٰ زیدی نے اسرائیلی بربریت کیخلاف خاموش احتجاج کے ذریعے ایک سچے مسلمان ہونے کا ثبوت دے دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اداکارہ یمنیٰ زیدی کا ایک مختصر سا ویڈیو کلپ خوب وائرل ہو رہا ہے۔ جس میں ہم دیکھ سکتے ہیں کہ مسلمان بھائیوں اور بہنوں کیساتھ اس قدر برے سلوک پر ان کے چہرے پر پریشانی صاف عیاں ہے۔
I'm Not From Palestine But When You Bleed I Bleed Too Because! We Are All One Ummah! ✊ ????????????????
— Huma Zehra (@HumaZhr) October 8, 2023
My Heart is With Palestine ????@yumnazaidi3#SupportGaza #طوفان_الأقصى pic.twitter.com/ArilzIgsvg
اس صورتحال میں انہوں نے کہا کچھ نہیں بلکہ ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھائے اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔ ان پلے کارڈز پر یہ باتیں درج تھیں۔ جیسا کہ اسرائیل تم، گزشتہ 60 سالوں سے فلسطینیوں کو مار رہے ہو، پھر بھی جیت نہیں پاتے جبکہ فلسطینی نہتے ہیں اور تمہارے پاس دنیا بھر کی جدید ٹیکنالوجی اور طاقتور ممالک کی سپورٹ بھی ہے۔ تو بس پھر تم سمجھ جاؤ کہ اللہ پاک مسلمان فلسطینیوں کے ساتھ ہے۔
واضح رہے کہ ہفتے کی صبح فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کی جانب سے جنوبی اسرائیل پر حملہ کیا گیا تھا۔ جس کے بعد پورے اسرائیل میں خوف قائم ہو گیا۔ لوگ محفوظ مقام پر پہنچنے کیلئے اپنے گھر چھوڑ کر ائیرپورٹ کی طرف بھاگے ۔ فلسطینی مجاہدین نے کئی سو اسرائیلی فوجیوں اور شہریوں کو یرغمال بنا لیا جبکہ کئی اسرائیلی شہری اس جنگ میں ہلاک بھی ہو گئے۔
اس وقت صورتحال یہ ہے کہ آدھے سے زیادہ اسرائیل پر فلسطینیوں کا قبضہ ہے۔ اس کے علاوہ 700 اسرائیلی ہلاک، 2 ہزار سے زائد زخمی ہیں جبکہ 300 فلسطینی اسرائیل کی جوابی کارروائی کے بعد شہید ہو گئے ۔