بھارتی کرکٹ ٹیم کی تاریخ کا نیا ریکارڈ بن گیا

Oct 09, 2023 | 09:06:AM
بھارتی کرکٹ ٹیم کی تاریخ کا نیا ریکارڈ بن گیا
کیپشن: بھارتی بیٹنگ ٹاپ آڈر
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ورلڈ کپ کے پانچویں میچ میں آسٹریلیا کے خلاف فتح حاصل کرنے والی بھارتی کرکٹ نے اپنی تاریخ کا نیا ریکارڈ بھی بنا ڈالا۔

معروف کرکٹ انفارمیشن ویب سائیٹس کرک انفو کے مطابق ٹیم انڈیا نے اپنی تاریخ کا نیا ریکارڈ بنایا ہے، بھارتی ٹیم کی تاریخ میں یہ پہلی بار ہوا ہے کہ اس کے ٹاپ آڈر کے چار میں سے تین بلے باز بنا کوئی رنز بنائے آؤٹ ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: کپتان انجرڈ، ورلڈ کپ کے دوسرے میچ سے باہر

گزشتہ روز چنئی میں کھیلے گئے ورلڈ کپ کے پانچویں میچ میں بھارتی ٹیم نے جب کینگروز کے 200 رنز کا تعاقب شروع کیا تو صرف 2 رنز پر اس کے 3 کھلاڑی آؤٹ ہو گئے، بھارتی کپتان روہت شرما اور ایشان کشن بنا کھاتا کھولے آؤٹ ہوئے، ان کے علاوہ نمبر 4 پر آنے والے شریاس ایر بھی رنز بنائے بغیر پویلین لوٹ گئے۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کی ون ڈے ہسٹری کی بات کی جائے تو بھارتی اوپنرز کا بغیر رنز بنائے آؤٹ ہو جانا تاریخ میں سات بار ہو چکا ہے، آخری مرتبہ بھارتی اوپنرز 20 سال پہلے 2004 میں زمبابوے کے خلاف میچ میں ہوا تھا جب دونوں بھارتی اوپنر بنا رنز بنائے پویلین لوٹ گئے تھے۔

بھارت کی اننگز کے آٹھویں اوور میں کینگروز کے میچل مارش نے جوش ہیزل ووڈ کی گیند پر ویرات کوہلی کا کیچ چھوڑا جو کینگروز کو بہت مہنگا پڑا، اگر یہ کیچ پکڑ لیا جاتا تو بھارتی ٹیم کی 20 کے مجموعی رنز پر 4 وکٹیں گر جانی تھیں اور آسٹریلین ٹیم میچ میں کمانڈنگ پوزیشن حاصل کر لیتی۔ بعد ازاں کوہلی نے 85 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی جس نے بھارت کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔