(ویب ڈیسک) اسرائیل اور فلسطین جنگ کے باعث عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں 5 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
عالمی میڈیا کے مطابق مسلسل کمی کے بعد آج مارکیٹ میں ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت میں 88.39 ڈالر فی بیرل جبکہ برینٹ کروڈآئل کی قیمت 88.65 ڈالرفی بیرل ہوگئی ہے۔
لندن برینٹ کروڈ کی قیمت 3 ڈالر21 سینٹس اضافے سے 87 ڈالر 79 سینٹس فی بیرل جبکہ نومبر کیلئے امریکی خام تیل کے سودے 3 ڈالر 40 سینٹس اضافے سے 86 ڈالر 19 سینٹس فی بیرل کیے گئے ہیں۔
اس ضمن میں تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے پیش نظر خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کا رجحان رہا اور اس کی قیمت میں ساڑھے 5 فیصد سے زائد کمی ہوگئی تھی۔
مزید پڑھیں: فلسطین،اسرائیل کشیدگی پربندکمرہ اجلاس بے نتیجہ ختم
یاد رہے کہ ماہرین کی جانب سے اس سے قبل خیال ظاہر کیا جارہا تھا کہ عالمی منڈی میں یہ رحجان جاری رہا تو پاکستان میں فی لیٹرقیمت میں واضح کمی ہو سکتی ہے تاہم تازہ پیش رفت سے معاملہ مزید پیچیدہ ہوگیا ہے۔