(فرزانہ صدیق) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس میں فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کر دی گئی۔
اسلام آباد کی آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور وائس چیئرمین پی ٹی آئی، شاہ محمود کے خلاف اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کی، سپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقارنقوی، وکیل صفائی سلمان صفدر، ایف آئی اے کی ٹیم اور تفتیشی افسر چالان کی نقول کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: فلسطین،اسرائیل کشیدگی پربندکمرہ اجلاس،اقوام متحدہ سے بڑی خبر آگئی
دوران سماعت شاہ محمود قریشی کی بیٹی اور بیٹا زین قریشی بھی اڈیالہ جیل پہنچے۔۔سماعت کے دوران سائفرکیس میں چالان کی کاپیاں تقسیم کردی گئیں۔
عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی پر فردجرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کردی جو 17 اکتوبر کو عائد کی جائے گی، عدالت نے کیس کی مزید سماعت بھی 17 اکتوبر تک ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر سماعت اڈیالہ جیل میں ہو گی۔