تنگوانی: مختلف دکانوں پر چھاپے، بڑی تعداد میں گندم کی بوریاں برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(محمد رمضان میرانی) تنگوانی ذخیرہ اندوزی کرنے والے بیوپاریوں کیخلاف انتظامیہ حرکت میں آ گئی، غوثپور کے مختلف دکانوں پر چھاپے، بڑی تعداد میں گندم کی بوریاں برآمد کر لی گئیں۔
ڈپٹی کمشنر امیر افضل اویسی کی ہدایت پر مختیار کار عبدالوحید نے غوثپور شہر کے مختلف دکانوں پر اچانک چھاپے مار کر بڑی مقدار میں ذخیرہ کی گئی گندم کی بوریاں برآمد کر لیں، دکانوں کو سیل کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: سیف سٹی اتھارٹی کی نشاندہی، منشیات فروش گرفتار، کتنی مقدار میں منشیات برآمد ہوئیں؟ حیران کن خبر آ گئی
اس موقع پر مختیار کار کا کہنا تھا کہ ہم ضلع بہر میں ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کیخلاف سندھہ حکومت کی ہدایت پر کاروائیاں شروع کی ہیں، تنگوانی اور غوثپور بہر میں گندم و دیگر اشیاء کے ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں پر کڑی نظر رکہی جا رہی ہے، ان کیخلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔