ڈینگی کی وبا کے ساتھ ملیریا کیسز میں بھی نمایاں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(رابیل اشرف) پنجاب میں ڈینگی کے کیس میں اضافہ جاری، لاہور کے مختلف ہسپتالوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے مزید 54 نئے مریض رپورٹ ہوئے
لاہورشہر میں ڈینگی کے وار سے 42 مریض مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں شہر کہ 66 مختلف مقامات سے ڈینگی لاورا بھی برآمد ہوا ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگلے تین ماہ ڈینگی کیلئے بہت اہم ہیں، شہری ایس او پیز پر عملدرآمد کریں۔
یاد رہے کہ ڈینگی مچھر صبح روشنی ہونے سے پہلے اور شام میں اندھیرا ہونے سے دو گھنٹے قبل زیادہ متحرک ہوتا ہے، اس کی افزائش آگست سے اکتوبر کے مہینے کے دوران میں ہوتی ہے اور سرد موسم میں ڈینگی کی افزائش نسل رک جاتی ہے۔
ڈینگی کا مرض مچھر کے ذریعے کسی بھی دوسرے شخص کو منتقل ہوسکتا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق مرض میں مبتلا مریضوں کے خون میں پلیٹیٹس کی تعداد 50 ہزار سے کم ہونے لگے تو وہ علاج کیلئے ہسپتال جائیں۔
مزید پڑھیں: بھارت میں نیپاوائرس کیسزرپورٹ، وزارت صحت نے ایڈوائزری جاری کردی
کراچی سمیت سندھ بھر میں مچھروں کے وار جاری، محکمہ صحت کے تمام حربے بے کار ہوگئے۔ شہر قائد میں گندگی اورماحولیاتی آلودگی کے بائث مزید 09 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں جبکہ سندھ بھر میں ملیریا کے 705 کیس سامنے آئے ہیں۔ کراچی کے ضلع شرقی میں 3، سینٹرل میں 1 ، کورنگی میں 2، ویسٹ میں 2،کیماڑی میں 1 کیس رپورٹ ہوئے جبکہ رواں ماہ سندھ بھر میں ڈینگی کیسز کی تعداد 111 ہوگئی ہے۔ اکتوبر میں کراچی میں 69 ، حیدرآباد ڈویژن میں 37 کیسز رپورٹ ہوئے۔ رواں سال سندھ بھر میں 1502 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔ ڈینگی سے متاثرہ افراد میں سے 1188 کا تعلق کراچی سے ہے۔
دوسری جانب سندھ بھر میں ملیریا کے 795 نئے کیسز سامنے آگئے۔ محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کراچی سے ملیریا کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ۔ شہید بے نظیر آباد سے 30، میرپور خاص ڈویژن سے 141، لاڑکانہ سے 326 کیس، حیدرآباد سے 290 جبکہ سکھر سے ملیریا کے8 کیسز سامنے آئے۔
واضح رہے کہ ملیریا کے باعث رواں سال دو اموات رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ رواں سال سندھ سے 3 لاکھ 90 ہزار 605 ملیریا کے کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔