بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی قسط میں کٹوتی کا سلسلہ نہ رک سکا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(فیاض جعفری)خیرپور ناتھن شاہ میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی قسط میں کٹوتی کا سلسلہ نہ رک سکا, ڈوائز مافیا ایجنٹ 500 سے 2000 روپے کی کٹوتی کرنے لگے۔
خیرپور ناتھن شاہ میں ڈوائز مافیا کا راج , لوگوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگے،بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی قسط میں کٹوتی کا سلسلہ بدستور جاری ہے ۔
سینٹر زمیں ڈوائز ہولڈر نے ایک خاتون سے قسط میں 500 روپے کی کٹوتی کی،کٹوتی کرنے والے ڈوائز مافیا رنگے ہاتھوں پکڑے گئے،رقم میں کٹوتی کا پوچھنے پر ڈوائز ایجنٹ دھمکیاں بھی دیتا رہا۔
واضح رہے کہ ڈوائز ہولڈرز غریبوں سے قسط میں کٹوتی مزدوری یعنی سروس جو کہ غیر قانونی ہے کے طور پر کرتے ہیں جبکہ غریب عوام دھمکیوں کی ڈر سے کچھ کہنے سے بھی قاصر ہے۔