ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی،ریٹ مزید گر گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان) کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان آج بھی برقرار ہے۔ ڈالر کی قیمت میں مسلسل چار ہفتوں تک کمی کے بعد روپے کی قدر بحال ہو گئی۔
آج کاروبار کے آغاز پر پہلے ہی روز انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں مزید 1روپے 14 پیسے کی کمی ہوگئی، جس سے ڈالر 282 روپے سے بھی نیچے آگیا ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر 282.69 روپے سے گر کر 281.55 روپے تک گر گیا ہے جبکہ انٹر بینک میں ڈالر 307.10 روپے کی بلند سطح سے اب تک 25.55 روپے سستا ہوچکا ہے۔
ماہرین کے مطابق ڈالر کی قدر میں کمی سے درآمدی لاگت میں کمی ہوگی، ڈالر سستا ہونے سے مہنگائی کی بڑھتی رفتار بھی کم ہونے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران انٹربینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مجموعی طور پر 5 روپے سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی۔ کاروباری ہفتے کے دوران انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 5 روپے 5 پیسے کی کمی ہوئی جس کے بعد انٹربینک میں امریکی کرنسی 282 روپے 69 پیسے پر بند ہوئی، انٹربینک میں ڈالر بلند ترین سطح سے 24 روپے 41 پیسے تک گر گیا ہے۔
مزید پڑھیں: امریکی ڈالر کو عالمی مارکیٹ میں بڑا دھچکا
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 5 روپے 50 پیسے کم ہو کر 282 روپے 50 پیسے پر آگیا، امریکی کرنسی بلند ترین سطح سے 50 روپے 50 پیسے سستی ہوئی۔