وزیراعلیٰ محسن نقوی کی شہر میں جاری ترقیاتی منصوبے جلد مکمل کرنے کی ہدایت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) وزیراعلی محسن نقوی نے خصوصی اجلاس میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔ اُنہوں نے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کیلئے ڈیڈ لائن پر عملدرآمد یقینی بنانے اور پراجیکٹس کو بروقت کرنے کی ہدایت دے دیں۔
کمشنر لاہور ڈویژن وجی ایل ڈی اے اور چیف ایگزیکٹو آفیسر سی بی ڈی نے منصوبوں پر ہونی والی پیش رفت سے آگاہ کیا ۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں۔
محسن نقوی کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ اکبر چوک فلائی اوورز پراجیکٹ 83 اورنواز شریف انٹر چینج بیدیاں روڈ انڈرپاس پراجیکٹ71 فیصد مکمل ہو چکا ہے ساتھ ہی شاہدرہ فلائی اوورز پراجیکٹ کی بھی 90 فیصد تکمیل ہوچکی ہے۔ رواں ماہ پل ٹریفک کیلئے کھول دیئے جائیں گے۔
وزیراعلی کی جانب سے داتا دربار کے سامنے سڑک کی توسیع اور پیدل راستے کے لئے منصوبے کی جزئیات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں گڑھی شاہو چوک کی ری ماڈلنگ کے متعلق امورپر بھی غور کیا گیا۔
مزید پڑھیں: ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی،ریٹ مزید گر گیا
وزیراعلی محسن نقوی کس راولپنڈی میں سی بی ڈی پراجیکٹ کے جلد آغاز کا حکم دے دیا۔ صوبائی وزراء عامر میر،اظفر علی ناصر،چیف سیکرٹری،سینئرممبربورڈآف ریونیو،سیکرٹریز ہاؤسنگ۔ تعمیرات و مواصلات، آبپاشی، اوقاف، کمشنر لاہور اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔