(عظمت اعوان) پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نے کہا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کےمواقعوں سےفائدہ اٹھانےکیلئےتیارہے۔
صوبائی وزیرپرائمری ہیلتھ ڈاکٹرجمال ناصرسے سعودی سفیرنواف بن سعیدالمالکی نےملاقات کی ہے،جس میں صحت کےشعبےمیں تعاون اورباہمی دلچسپی کےامورپرتبادلہ خیال کیاگیا۔
وزیرپرائمری ہیلتھ ڈاکٹرجمال ناصرسے سعودی سفیرنواف بن سعیدالمالکی نےملاقات کی ہے،ملاقات میں صحت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون اورباہمی دلچسپی کےامورپرتبادلہ خیال کیاگیا،سعودی سفیرنےدونوں ممالک میں دیرینہ تعلقات مزیدمضبوط بنانےکےعزم کااعادہ کیا۔
ڈاکٹرجمال ناصر کا کہنا تھا کہ سعودی عرب پاکستانی ڈاکٹرزکی خدمات سےاستفادہ کرسکتاہے،دوسری جانب سعودی سفیرکا کہنا تھا کہ سعودی عرب پاکستان میں سرمایہ کاری کےمواقع سےفائدہ اٹھانےکیلئےتیارہے۔
یہ بھی پڑھیں ؛ چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ کی نگراں وزیر منصوبہ بندی سمیع سعید سے ملاقات