گرین شرٹس کی مانگ بڑھ گئی

Oct 09, 2023 | 14:37:PM
گرین شرٹس کی مانگ بڑھ گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جاوید اقبال )کرکٹ کا سب سے بڑا ایونٹ ایک روزہ وڑلڈکپ کےشروع ہوتی ہی پاکستان میں اپنے فیورٹ ایلیون کو سپورٹ کرنے کیلئے شائقین کرکٹ کے جذبات کا بھی نیا رنگ شروع ،گرین شرٹ کی فروخت بھی بڑھ گئی۔

ویسے تو  کرکٹ ورلڈ کپ بھارت میں جاری ہے، لیکن شہر قائد میں پاکستان ٹیم کی گرین شرٹس کی فروخت میں تیزی آگئی, دکاندار طلب میں اضافے پر خوش ہیں,لائٹ ہاؤس کی دکانوں پر بھارت سمیت تمام ممالک کی ٹیموں کی شرٹس دستیاب ہیں ۔
 میزبان ملک نے تعصب کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستانی شائقین یا صحافی کو ایک بھی ویزہ جاری نہیں کیا۔ لیکن پاکستان میں اس ناانصافی کے باوجود لائٹ ہاؤس کے دکاندار بڑے دل کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔
لائٹ ہاؤس پر دکانداروں نے بھارتی ٹیم کی جرسی بھی فروخت کیلئے رکھی ہے، دکاندار کہتے ہیں ہم بھارتیوں کی طرح تنگ نظر نہیں، پاکستانی قوم کھیل میں سیاست کو شامل نہیں کرتی۔
دکاندار گرین شرٹس کی فروخت میں اضافے پر خوش ہیں، جنہیں امید ہے کہ پاک بھارت میچ سے قبل گرین شرٹس کی ڈیمانڈ مزید بڑھے گی۔
ایک خریدار کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان ٹیم کو گرین شرٹس پہن کر سپورٹ کرنا چاہتے ہیں، اسی لیے شرٹ خرید رہے ہیں،میگا ایونٹ کا سب سے بڑا مقابلہ چودہ اکتوبر کو احمد آباد میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں؛ورلڈکپ:نیدرلینڈ کیخلاف نیوزی لینڈ کی بلے بازی جاری