کراچی میں پانی کا بحران سنگین،وزیرداخلہ نے انوکھا حل بتادیا

Oct 09, 2023 | 14:47:PM

(عائمہ خان)کراچی میں پانی کا بحران سنگین ہوگیا ، قلت آب  نے شہریوں کو بے حال کردیا،پانی نہ ہونے کے باعث علاقہ مکین شدید اذیت میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

شہر کے مختلف علاقوں کی طرح کشمیر کالونی میں 8 سال سے پانی کی فراہمی معطل ہے،سب سے زیادہ متاثرہونے والے علاقوں میں شاہ فیصل کالونی،کورنگی ،قیوم آباد،ماڑی پور شامل ہیں۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے اس دور میں پانی خرید کر استعمال کررہے ہیں،علاقہ مکینوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ پانی کی فراہمی کو جلد از جلد یقینی بنایا جائے۔
یہ بھی پڑھیں؛ کراچی میں دھماکہ، 2 افراد زخمی ہوگئے

نگراں وزیرداخلہ نے کراچی میں پانی کی قلت مصنوعی قرار دیدی ،بریگیڈیئر ریٹائرڈ حارث نواز کہتے ہیں کہ غیرقانونی ہائیڈرنٹس بندہوں گے تو عوام کو پانی ملے گا، انہوں نے زمینوں پرقبضے کرنے والوں کے خلاف ایکشن جاری رکھنے کا بھی اعلان کیا، واضح کیا چاہے کچھ بھی ہوجائے حکومت کی رٹ ہرصورت قائم کریں گے  ۔

نگراں حکومت حقائق سامنے لے آئےکراچی میں پانی کاکوئی بحران نہیں،جان بوجھ کر مسئلہ پیدا کیا جارہا ہے،وزیرداخلہ نے پانی کامسئلہ ایک سے دوہفتوں میں حل ہونے کی یقین دہانی کرادی۔
بریگیڈیئرریٹائرڈ حارث نواز نے آئی جی ویسٹ کراچی کے دفتر کاد ورہ کیا جہاں پولیس بینڈ نے ان کو سلامی پیش کی،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بریگیڈیئرریٹائرڈ حارث نواز نے زمینوں پرقبضہ کرنے والوں کے خلاف ایکشن جاری رکھنے کے عزم کا اظہارکیا،بتایا کہ حکومت کی رٹ ہرصورت قائم کریں گے، جب تک ہم موجود ہیں کسی کرپٹ مافیا کو متحرک نہیں ہونے دیں گے۔
وزیرداخلہ نے الیکشن سےمتعلق بھی کھل کربات کرتے ہوئے بتایا  کہ حلقہ بندیوں کے حوالے سے الیکشن کمیشن کام کررہا ہےاور ساتھ ہی ساتھ انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں کہہ دیا کہ غیرقانونی طورپرمقیم تارکین وطن کو ملک چھوڑنا پڑے گا۔

مزیدخبریں