پاکستانی پریزینٹر زینب عباس بھارت سے ڈی پورٹ؟وجہ بھی سامنے آگئی

Oct 09, 2023 | 14:48:PM

(ویب ڈیسک)پاکستانی پریزینٹر زینب عباس نے ورلڈ کپ ادھورا چھوڑ دیا، حفاظتی اقدام کی بنا پر بھارت چھوڑ کر دبئی چلی گئیں ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ زینب عباس بھارت سے دبئی پہنچ گئی ہیں اور ان کے بھارت چھوڑنے کی تصدیق  قریبی ذرائع نے  کی۔

ضرورپڑھیں:ورلڈکپ:نیدرلینڈ کیخلاف نیوزی لینڈ کی بلے بازی جاری

قریبی ذرائع کا بتانا ہے کہ زینب پر بھارت میں بہت زیادہ دباؤ بڑھ رہا تھا جس کی وجہ سے انہوں نے  حفاظتی اقدام کے طور پر بھارت چھوڑدیا، زینب  نے براڈ کاسٹرز اور فیملی کے مشورے پر یہ اقدام اٹھایا۔کچھ میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ زینب عباس کو بھارت سے ڈی پورٹ کیا گیا ہے تاہم ان خبروں کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

واضح رہے کہ زینب عباس کے خلاف بھارت میں ایک وکیل نے کیس کرنے کی درخواست کی تھی۔بھارتی وکیل نے دعویٰ کیا تھا کہ زینب عباس نے ہندو مذہب اور بھارت کے خلاف سوشل میڈیا پر پیغامات لکھے۔

مزیدخبریں