(طیب سیف) سی ڈی اے اور انتظامیہ بے گھر ہونے والے غیر قانونی باشندوں کا ریکارڈ رکھنے میں ناکام ہو گئی۔ سی ڈی اے آپریشن کے بعد بے گھر ہونے والے غیر قانونی پناہ گزین دوسرے شہروں میں پھیل گئے۔
سی ڈی اے نے تاحال 10 غیر قانونی افغان بستیوں کے خلاف آپریشن کیا ہے۔ غیر قانونی افغان پناہ گزین اسلام آباد کے سیکٹرز ایریا میں بھی روپوش ہو گئے۔ اسلام آباد پولیس اور انتظامیہ کے پاس افغان پناہ گزینوں کی رہائش کا کوئی نیاریکارڈ اب تک سامنے نا آسکا۔
پولیس کو پہلے سے موجود غیرقانونی پناہ گزینوں کی تلاش کے ساتھ نئے غائب ہونے والوں کی تلاش بھی سونپ دی گئی ہے۔ تمام پرائیوٹ اور سرکاری گھروں میں رہنے والے کرایہ داروں کی رپورٹ مرتب کرنے کی بھی ہدایات کر دی گئی ہیں۔ پولیس کی جانب سے غیر قانونی بستیوں کے متاثرین کیلئے باقاعدہ کیمپ بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: اڈیالہ جیل:عمران خان کے سیل کی دیوار توڑ کر واک کیلئے جگہ بنائی جائیگی
پولیس تاحال غیر قانونی افغانیوں کے خلاف فارن ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے جیل بھیج رہی ہے۔ پولیس کا ہر تھانہ کی سطح پر کیمپ قائم کرنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔
دوسی جانب محکمہ داخلہ نے پروف آف ریزیڈینس رکھنے والے افغانیوں کو نہ پکڑنے کی پولیس کو ہدایات جاری کر دیں۔ محکمہ داخلہ نے رہائشی کاغذات رکھنے والے افغانیوں کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت دی ہیں۔
اُن کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کاغذات رکھنے والےافغانیوں کوہراساں نہیں کیا جائے گا۔ جن افغانیوں کو نادرا نے کارڈ جاری کیے وہ پاکستان میں رہ سکتےہیں۔