اسرائیل نے خود کو مظلوم ثابت کرنے کیلئے یوٹیوب کا سہارا لے لیا

Oct 09, 2023 | 15:49:PM

(وی ڈیسک ) اسرائیل نے حماس کے ساتھ جنگ کے آغاز کے بعد خود کو مظلوم ثابت کرنے کے لیے سوشل میڈیا کا سہارا لے لیا۔

اسرائیل نے  نہتے فلطسینیوں پر مظالم میں اضافہ کیا تو  اس نے حماس سے جنگ کے آغاز کے بعد خود کو مظلوم ثابت کرنے کے لیے بھی مختلف ہتھکنڈے استعمال کرنا شروع کردیے ہیں جس کے لیے اسرائیل اب سوشل میڈیا کا بھی سہارا لے رہا ہے۔


عرب میڈیا کےمطابق اسرائیل نے حماس کے حملے کے بعد خود کو مظلوم ثابت کرنے اور جنگ مسلط کرنے کا پیغام عام کرنے کے لیے یوٹیوب کا سہارا لیا ہے۔ یوٹیوب کی جانب سے اسرائیل کیلئے چلائے جانے والے اشتہار کا اسکرین گریب،اسرائیل کی جانب سے یوٹیوب کا استعمال کرتے ہوئے اشتہار چلوایا گیا ہے جس میں حماس کے حملے سے اپنے شہریوں کو محفوظ رکھنے کی اپیل کی گئی ہے۔

 ضرورپڑھیں:فلسطین،اسرائیل کشیدگی پربندکمرہ اجلاس بے نتیجہ ختم
یوٹیوب کی جانب سے اسرائیل کا اشتہار چلائے جانے کے بعد بعض سوشل میڈیا صارفین نے اس کے اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر شیئر کیے اور یوٹیوب کی پالیسی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

بعض سوشل میڈیا صارفین نے اسے اسرائیل کا ایک پراپیگنڈا قرار دیا تو کچھ نے یوٹیوب کی جانب سے اسرائیل کے اس اشتہار کی منظوری کو حیران کن قرار دیا۔

ایک اور صارف نے سوشل میڈیا لکھا کہ اس نے بہت کم ہی غزہ کی صورتحال پر ٹی وی کمرشل یا میڈیا کیمپین کو دیکھا لیکن اب ہم کہاں ہیں؟ یوٹیوب اشتہار کو اس بات کے لیے منتخب کیا گیا کہ قتل درست ہے۔

مزیدخبریں