میا خلیفہ کا نعرہ حق، ملالہ یوسفزئی پر بھاری پڑ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) لبنانی نژاد سابقہ متنازع سیلیبریٹی میا خلیفہ کے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان دہائیوں سے جاری خونی تنازعے پر موقف کے سبب نوبل انعام یافتہ اورسماجی کارکن ملالہ یوسف زئی پر تنقید کے نشتر برسنے لگے۔
چند روز قبل اسرائیل اور فلسطین کے مابین پھر سے جنگ چھڑ چکی ہے۔ 2 روز قبل اسرائیل فوج نے یہ دعویٰ کیا کہ حماس نے اسرائیل پر 3000 راکٹس داغے ہیں جس کے بعد اسرائیلی حکومت سے بھرپور جوابی کاروائی کا اعلان کرتے ہوئے غزہ پر گولا باری کا آغاز کردیا جس میں 413 فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ 2 ہزار سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔
Even Mia Khalifa talk about the brutality of Israel but Malala didnt say a single word about it.
— Nanaakua (@msbeegh) October 8, 2023
For the first I am sharing Mia Khalifa video. #Israel #Gaza #Hamas #طوفان_الأقصى #طوفان_القدس #Hezbollah #Mossad #فلسطين#Palestinian #FreePalestinepic.twitter.com/FjAUY7HGbC
اس خونی تنازعے پر میا خلیفہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر متحرک ہیں اور وقتاً فوقتاً اسرائیل کی مخالفت میں اپنے پیغامات جاری کرتی نظر آرہی ہیں۔
میا خلیفہ کے فلسطین کی حمایت میں نعرہ حق بلند کرنے کے سبب سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے نوبل انعام یافتہ اورسماجی کارکن ملالہ یوسف زئی پر شدید تنقید کی جارہی ہے اور ان کی خاموش رہنے پر برہمی کا اظہار بھی کیا جارہا ہے۔
’ایکس‘ پر میا خلیفہ کے ساتھ ساتھ ملالہ کا نام بھی ٹرینڈنگ پینل میں دیکھا جاسکتا ہے اور اس کی وجہ ان کا ’عالمی امن کی علمبردار‘ ہونے کے باوجود فلسطین کے حق میں آواز نہ اٹھانا ہے۔
میری پیاری پاکستانی بیٹی @Malala
— Mir Mohammad Alikhan (@MirMAKOfficial) October 8, 2023
اسرائیل چوبیس گھنٹوں سے فلسطینی بچیوں کو سرِ عام قتل کررہا ہے۔ بیٹا آپ لڑکیوں کی پڑھائ کے لئیے جدوجہد کرتی ہیں۔ تو میں نے سوچا شائد اُن کی زندگی بچانے کے لئیے بھی کرتی ہونگی کیونکہ زندگی رہیگی تو یہ لڑکیاں پڑھینگی نا۔
تو مُجھے یقین ہے کہ آپ…
You spoke more than our Noble Peace Prize winner Malala and earned huge respect for this act. ????
— dusky and ambivert. (@callmemahrani) October 8, 2023