(روزینہ علی)ملک کے بیشترعلاقو ں میں موسم خشک رہے گا،تاہم کشمیر،گلگت بلتستان اور ملحقہ علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقا مات پر بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موسم خشک رہے گا،خیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔
رپورٹ کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا،تاہم صبح کے اوقات میں نارووال، سیالکوٹ اورگردو نواح میں بارش ہو سکتی ہے۔ادھر بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم خشک جبکہ جنوبی اضلاع میں دن کے دوران گرم رہے گا۔
سندھ میں کچھ اسی طرح کی صورتحال متوقع ہے، جہاں بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور دن کے دوران گرم رہے گا،تاہم کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، پھر ڈبل سنچری بنا ڈالی