لودھراں، خواتین اساتذہ سے مبینہ زیادتی کرنیوالا پرنسپل گرفتار، ساتھیوں کی تلاش جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) لودھراں میں پولیس نے تین خواتین اساتذہ سے مبینہ زیادتی کرنے والے اسکول پرنسپل کو گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کردیا۔
پولیس کے مطابق 5 اکتوبر کو گورنمنٹ نان فارمل بیسک ایجوکیشن اسکول چھمب کلیار کے پرنسپل مصطفیٰ کی اسکول میں پڑھانے والی تین خواتین اساتذہ سے مبینہ زیادتی اور نازیبا حرکات کی مختلف ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں جس کے بعد پولیس نے ایک ٹیچر کے والد کی مدعیت میں اسکول پرنسپل مصطفیٰ اور اس کے دو ساتھیوں کیخلاف 6 اکتوبر کو مبینہ زیادتی کا مقدمہ درج کیا تھا۔
پولیس کی جانب سے آج اسکول پرنسپل کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ایس ایچ او تھانہ قریشی والا ظفر گرواں کا کہنا ہے کہ ملزم سے موبائل فون برآمد کرکے مزید تفتیش کی جائیگی جبکہ اس کے دیگر دو ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔