اسرائیل کی کرنل سمیت 26 فوجیوں، 30 پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق

آئی ڈی ایف نے جنوبی اسرائیل میں لڑائی میں مارے گئے 26 فوجیوں کے نام جاری کردیے

Oct 09, 2023 | 22:12:PM

(ویب ڈیسک) اسرائیل نے حماس کے حملوں میں کرنل سمیت اپنے 26 فوجیوں اور 30 پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق آئی ڈی ایف نے جنوبی اسرائیل میں لڑائی میں مارے گئے 26 فوجیوں کے نام جاری کردیے۔ ہلاک شدگان میں شمریا سے نہال بریگیڈ کا کمانڈر 42 سالہ کرنل جوناتھن اسٹینبرگ، 481 ویں سگنل بٹالین کا کمانڈر 36 سالہ لیفٹیننٹ کرنل سحر مچلف، ڈپٹی کمانڈر میجر چن بکریس، کیپٹن ادیر اوادی، کیپٹن یوتم بین باسات، لیفٹیننٹ یا موسی، لیفٹیننٹ یفتاح یابیٹز، لیفٹیننٹ میناشے یوو مالیف، لیفٹیننٹ یا یوسف رن اور دیگر فوجی اہلکار شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: اسرائیل کا30 بلین ڈالرغیرملکی کرنسی اوپن مارکیٹ میں بیچنے کا اعلان

اسرائیلی پولیس نے بھی بیان جاری کیا ہے کہ حماس کے ساتھ جنگ کے پہلے دن کے دوران اس کے 30 پولیس اہلکار مارے گئے۔ حماس نے متعدد اسرائیلی فوجیوں اور شہریوں کو قیدی بھی بنالیا ہے جن میں سے کچھ کو غزہ بھی لے جایا گیا ہے۔

اسرائیل ڈیفنس فورسز کے اعلیٰ ترجمان ریئر ایڈمرل ڈینیئل ہاگری نے صحافیوں کے ساتھ بریفنگ میں تصدیق کی کہ کئی لوگوں کو یرغمال بنا کر غزہ کی پٹی لے جایا گیا ہے۔

مزیدخبریں