ویمن ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو 60 رنز سے شکست دےدی
فاتح ٹیم نے آٹھ وکٹ پر 148 رنز بنا ئے ، نیوزی لینڈ کی ٹیم صرف 88 رنز پر ڈھیر ہوگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو 60 رنز سے ہرا دیا، فاتح ٹیم نے 8 وکٹ پر 148 رنز بنائے، نیوزی لینڈ کی ٹیم صرف 88 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
فاتح ٹیم نے آٹھ وکٹ پر 148 رنز بنا ئے ، نیوزی لینڈ کی ٹیم صرف 88 رنز پر ڈھیر ہوگئی ، گروپ اے میں آسٹریلیا چار پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر ہے ، پاکستان کی دوسری پوزیشن ہے ۔
آسٹریلیا کی جانب سے پہلی وکٹ پر 41 رنز کی شراکت لگائی گئی، پھر ایلس پیری نے 30 اور فوئبی نے اٹھارہ رنز بڑھائے، اس کے بعد کوئی بیٹر ڈبل فیگر میں نہ جا سکی لیکن آسٹریلیا کا سکور 8 وکٹ پر 148 رنز رہا۔ نیوزی لینڈ کی ایمیلیا کیر نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔
149 رنز کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ 7 رنز پر گرگئی لیکن سوزی بیٹس اور ایمیلیا کیر نے ٹیم کو سنبھالا اور سکور 54 تک پہنچایا۔دونوں کے درمیان یہ شراکت ٹوٹی اور وکٹوں کی لائن لگ گئی، سوزی 20 اور ایمیلیا 29 رنز بنا کر نمایاں رہیں، نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 88 رنز پر آوٹ ہوگئی۔
میگن سکوٹ اور انابیل سودرلینڈ نے تین تین وکٹیں حاصل کیں، 60 رنز کے فتح حاصل کرنے والی آسٹریلوی ٹیم گروپ اے میں ٹاپ پوزیشن پر ہے ۔