کین ولیمسن زخمی، بھارت روانگی میں تاخیر کا شکار

سابق کیویز کپتان گروئن انجری کا شکار ہوگئے، مارک چیپمین کوسکواڈ میں شامل کر لیا گیا

Oct 09, 2024 | 09:26:AM

(24 نیوز)نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے بیٹر کین ولیمسن کی بھارت روانگی میں تاخیر ہوگئی۔

دورہ بھارت سے قبل کین ولیمسن گروئن انجری کا شکار ہوگئے جس کے بعد مارک چیپمین کو سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق کین ولیمسن گروئن کی تکلیف کا شکار سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں ہوئے، اب وہ ری ہیب مکمل کرنے کے بعد بھارت میں سکواڈ کو جوائن کریں گے۔کین ولیمسن 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے آخری حصے میں ہی کھیل سکیں گے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سیریز کے آغاز میں کین ولیمسن کا دستیاب نہ ہونا مایوس کُن ہے۔

علاوہ ازیں نیوزی لینڈ کرکٹ نے سری لنکا کے رنگنا ہیراتھ کو کوچنگ سٹاف میں برقرار رکھا ہے۔واضح رہے کہ نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 16 اکتوبر سے بنگلورو میں شروع ہوگا۔

مزیدخبریں