(ویب ڈیسک) ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ زندگی کے ابتدائی برسوں میں ذہنی صحت لڑکپن میں موٹاپے سے تعلق رکھتی ہے۔
یونیورسٹی آف لیورپول اور مے نُوتھ یونیورسٹی میں کی جانے والی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ 11 برس کی عمر میں بہتر ذہنی صحت اور نفسیاتی و سماجی فلاح 17 برس کی عمر تک مٹاپے یا زیادہ وزن ہونے کے امکانات کو ریورس کرنے سے تعلق رکھتی ہے۔
محققین نے بتایا کہ 11 برس کی عمر ممکنہ طور پر ایک حساس دور ہوسکتی ہے جس کا تعلق مستقبل کے جسم کے وزن سے ہوتا ہے۔
جرنل اوبیسٹی میں شائع ہونے والی تحقیق میں 8000 سے زائد نوجوانوں کا مطالعہ کیا گیا،ان نوجوانوں میں 11 برس کے 4556 اور 14 برس کے 3791 زائد وزن یا مٹاپے کا شکار بچوں کا مطالعہ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : بادل جم کے برسیں گے ، محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی
نفسیاتی بہبود کی درجہ بندی بچوں اور ان کی دیکھ بھال کرنے والوں کی جانب سے خود اعتمادی، زندگی کے ساتھ خوشی، افسردگی کی علامات، سماجی حمایت، ظاہری شکل سے اطمینان اور آن لائن چھیڑ چھاڑ جیسے مسائل پر جوابات کا استعمال کرتے ہوئے کی گئی۔
درجہ بند کیے گئے ان بچوں میں 16 فی صد کے قریب 11 یا 14 برس کے بچوں کو زیادہ وزن یا مٹاپے کا شکار قرار دیا گیا جبکہ 11 برس کے 12 فی صد اور 14 برس کے 4 فی صد بچوں کو 17 برس کی عمر میں نارمل وزن کا حامل قرار دیا گیا۔