(عامر شہزاد)پشاور کے نواحی علاقے پہاڑی پورہ میں لین دین کے تنازعہ پر فائرنگ تین افراد قتل دو زخمی ہوگئے ۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے تینوں افراد کی شناخت شہزاد ،بلال،رضوان کے ناموں سے ہوئی ہے۔دونوں پارٹیوں کے درمیان عرصہ دارز سے لین دین کا تنازعہ چل رہا تھا اور گزشتہ روز تنازعہ شدت اختیار کر گیا تھا ۔
فائرنگ کےدوران زخمی ہونیوالے کامران اور امجد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔واقعہ کےبعد مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو تحویل میں لے کر کارروائی کا آغاز کر دیا ۔