میرے لیے ڈراموں میں رونادھونا بہت مشکل ہوتاہے،سارہ خان
اصل زندگی کے غمگین واقعات یاد کر کے بھی رونا نہیں آتا،مصنوعی چیزوں کا استعمال کرتی ہوں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ سارہ خان نے ڈراموں میں زیادہ تر رونےدھونے والے کردار ادا کرنے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہاہے کہ ایسے کردارکرنے کے لیے مجھے بہت محنت کرناپڑتی ہے۔
سارہ خان آج کل برطانیہ میں موجود ہیں جہاں وہ فلسطینیوں کے لیے فنڈ ریزنگ کی متعدد تقریبات میں بھی شرکت کر رہی ہیں۔
سارہ خان نے حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ میں زیادہ ترروتے دھوتےکردار ادا کرتی ہوں لیکن ایسے کرداروں کی شوٹنگ کرواتے ہوئے میرے لیے رونا بہت مشکل ہوتا ہے،مجھے رونے کے لیے بہت محنت کرنی پڑتی ہے اور رونے والے مناظر کی شوٹنگ کے دوران ہدایت کار رونے کی اداکاری کرنے کے لیے اکثر مجھ سے کہتے ہیں کہ آپ اپنی اصل زندگی میں گزرے کسی غمگین واقعے کے بارے میں سوچیں جسے یاد کر کے آپ کو رونا آئے۔
اداکارہ نے مزید بتایا کہ میری اصل زندگی میں غمگین واقعات ہوئے تو ہیں لیکن اُنہیں یاد کر کے بھی مجھے رونا نہیں آتا،میں ڈراموں میں رونے کے لیے ہمیشہ مصنوعی چیزوں کا استعمال کرتی ہوں کیونکہ میں وہ والی اداکارہ نہیں ہوں جو غمگین مناظر کی شوٹنگ کرواتے ہوئے آسانی سے رونے لگے۔