ڈیجیٹل دور میں ڈاک کا نظام اپنی منفرد حیثیت رکھتا ہے: مریم نواز

Oct 09, 2024 | 10:10:AM
ڈیجیٹل دور میں ڈاک کا نظام اپنی منفرد حیثیت رکھتا ہے: مریم نواز
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل دور میں بھی ڈاک کا نظام اپنی منفرد حیثیت اور اہمیت رکھتا ہے۔

عالمی یومِ ڈاک پر اپنے پیغام میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ عالمی یوم ڈاک پر محکمہ ڈاک کے ملازمین کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ڈاک کا نظام صدیوں سے رابطے کا ایک اہم ذریعہ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پوسٹ آفس نہ صرف خط اور پیغام پہنچاتا ہے بلکہ فاصلے کم کرنے کا ذریعہ بھی بنتا ہے۔

وزیراعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ ڈیجیٹل دور میں بھی ڈاک کا نظام اپنی منفرد حیثیت اور اہمیت رکھتا ہے، پاکستان پوسٹ دن رات مصروفِ عمل ہے۔