جی ایچ کیو حملہ کیس، عمران خان و دیگر پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور دیگر پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کر دی گئی۔
راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے سانحہ 9 مئی سے متعلق کیسز کی سماعت کی، شیریں مزاری، صداقت عباسی، امجد نیازی اور عثمان ڈار عالت میں پیش ہوئے جبکہ غیر حاضر 31 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے،دوران سماعت جی ایچ کیو حملہ کیس کو پہلے ٹرائل کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے مقدمے کے نامزد ملزمان میں چالان کی نقول تقسیم کر دی گئیں جبکہ عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو بذریعہ وکیل نقول تقسیم کی گئیں۔
دوسری جانب 28 ستمبراور 4 اکتوبر احتجاج کے کیسز میں نامزد پی ٹی آئی کارکن اور رہنما پیش نہ ہوئے، ان کی بیماری کے باعث غیر حاضری کی درخواستیں دائر کی گئیں۔
بعدازاں راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ریمارکس دیئے کہ کیس کی آئندہ سماعت 19 اکتوبر کو اڈیالہ جیل عدالت میں ہو گی اور جی ایچ کیو حملہ کیس میں ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔