میزبان واداکارایاز سمونے مداحوں کوخوشخبری سنادی

Oct 09, 2024 | 10:43:AM

(ویب ڈیسک) معروف میزبان واداکار ایاز سموبیٹی کے باپ بن گئے اوریہ خوشخبری انہوں نے اپنے مداحوں کوانسٹاگرام کے ذریعے سنائی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اداکار نے اپنے چاہنے والوں کو آگاہ کیا کہ اللّٰہ تعالیٰ نے انہیں رحمت سے نواز دیا ہے اور وہ بیٹی کے باپ بن گئے ہیں۔

اداکار نے انسٹا پوسٹ میں بیٹی کی مناسبت سے گلابی رنگ کا کارڈ شیئر کیا جس پر بیٹی کی پیدائش سے متعلق اعلان درج ہے،اس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنی انسٹا پوسٹ کے کیپشن میں ننھی شہزادی کی آمد پر اللّٰہ کا شکر ادا بھی کیا۔

انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ الحمدلِلّٰہ! اپنی چھوٹی شہزادی اور ایم اماز کی چھوٹی بہن کی آمد کا اعلان کرتے ہوئے میں واقعی خوش ہوں،اللّٰہ تعالیٰ بیٹی کو صحت، تندرستی، اچھے نصیب اور خوشیاں عطاء فرمائے، آمین۔

بیٹی کی پیدائش پر ساتھی فنکاروں، سوشل میڈیا صارفین اور مداحوں کی جانب سے انہیں اور ان کے اہلِ خانہ کو مبارک بادیں موصول ہو رہی ہیں۔

ایازسمو 2017ء میں آمنہ ایاز کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھے تھے،اس سے قبل ان کا ایک بیٹا ایم اماز ہے۔

مزیدخبریں