"لو میرج" میں جو چارم ہے ، "ارینج میرج" میں وہ مزہ نہیں آتا، ڈاکٹر نبیہا کا جملہ وائرل

Oct 09, 2024 | 10:53:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) فضاعلی کے مارننگ شو میں ڈاکٹر نبیہا علی خان نے ارینج اور لو میرج  میں مسائل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ  لو میرج میں جو چارم  ہوتا ہے ، ارینج میرج میں وہ مزہ  نہیں آتا، جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق فضاعلی کے  مارننگ شو میں ڈاکٹر نبیلہ نے شرکت کی جہاں انہوں نے لو میرج اور ارینج میرجز میں فرق کو واضح کیا اور مختلف مشورے بھی دیئے۔

ڈاکٹر نبیلہ کا کہنا تھا کہ   شادی ہوئی ہے اور آپ کا پارٹنر آپ کے ساتھ ہے تو  آپ کو اس کے لیے وقت نکالنا چاہیے آپ کتنے  بھی مصروف  کیوں نہ ہوں،  آپ 24 گھنٹے کام کر رہے ہیں، لیکن کچھ لمحے آپ کے پاس ایسے ضرور موجود ہوں گے جن میں آپ اپنے لیے مخصوص وقت نکال سکتے ہیں۔ ارینج میرج کا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ شوہر اپنی بیوی کو وہ جگہ نہیں دیتا جو کہ لو میرج میں مل جاتی ہے، کیونکہ لو میرج میں نئے تعلق کا ایک خاص جادو ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیشہ کہتی ہوں کہ اس کا ایک خاص جادو ہوتا ہے، جیسے کہ آپ ویڈیو کال پر بھی ساتھ ہیں، جیسے ہی وقت ملتا ہے، چائے کے لیے یا کھانے کے لیے، وہ بیگم کے ساتھ رابطے میں آ جاتا ہے مگر ارینج میرج  میں ایسا نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ  عورت کو چاہیے کہ وہ اپنی محبت کا اظہار کرے، لیکن اگر مرد اس محبت کی قدر نہ کرے تو مسائل جنم لیتے ہیں، انہوں نے کہا  کہ یہاں پر میں آپ کو بتاتی چلوں کہ میاں بیوی کے درمیان کی ذہنی مطابقت بہت ضروری ہے۔ اگر آپ ایک دوسرے کے ساتھ وقت نہیں گزارتے، تو ایک دوسرے کو سمجھنے میں وقت لگتا ہے۔ دونوں کو اپنی مصروفیات میں سے کچھ وقت نکالنا ہوگا۔ شادی کے بعد، اگر آپ اپنے پارٹنر کے ساتھ وقت نہیں گزارتے، تو یہ تعلق متاثر ہوتا ہے۔

ڈاکٹر نبیلہ کا مزید کہنا تھا کہ شادی کے لیے مطابقت کی ضرورت ہوتی ہے، اگر آپ دونوں کی سوچیں ایک جیسی نہیں ہیں تو آپ کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا، یہ ذہنیت آپ کی زندگی کا بنیادی حصہ ہے، اگر آپ کی سوچ ملتی ہے تو آپ خوش رہیں گے، ورنہ مسائل پیدا ہوں گے۔

بس آپ کو ایک دوسرے کی قدر کرنی ہوگی, اگر آپ اپنی بیوی کے ساتھ خوش رہنا چاہتے ہیں تو اس کی تعریف کریں، اس کا خیال رکھیں، یہی چیزیں تعلق کو مضبوط بناتی ہیں۔ مزید جانیئے اس ویڈیو میں۔۔۔