سابق ایم پی اے احسن ریاض فتیانہ اغواء، مقدمہ درج

Oct 09, 2024 | 12:27:PM

(24 نیوز)سابق رکنِ پنجاب اسمبلی احسن ریاض فتیانہ کے اغواء کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق 25 نامعلوم افراد نے ڈیفنس سی میں احسن ریاض فتیانہ کے گھر میں گھس کر توڑ پھوڑ کی اور انہیں اغوا کرکے لے گئے۔

مقدمہ لاہور کے تھانے ڈیفنس سی میں احسن فتیانہ کی ماں آشفہ ریاض کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

آشفہ ریاض کا کہنا ہے کہ احسن ریاض تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ریاض فتیانہ کے بیٹے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایم بی بی ایس طلبا کی رجسٹریشن فیس میں اضافہ

اس حوالے سے پولیس نے بتایا ہے کہ مقدمہ اغواء کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے، جس کے بعد مغوی کی تلاش جاری ہے۔



مزیدخبریں